سورت نمبر   آیت نمبر

(93) سورۃ الضحٰی (مکی — کل آیات 11)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

وَالضُّحٰى (1)

دن کی روشنی کی قسم ہے۔

وَاللَّيْلِ اِذَا سَجٰى (2)

اور رات کی جب وہ چھا جائے۔

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰى (3)

آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے۔

وَلَلْاٰخِرَةُ خَيْـرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى (4)

اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے۔

وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَـرْضٰى (5)

اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے۔

اَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيْمًا فَاٰوٰى (6)

کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا تھا پھر جگہ دی۔

وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى (7)

اور آپ کو (شریعت سے) بے خبر پایا پھر (شریعت کا) راستہ بتایا۔

وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَاَغْنٰى (8)

اور اس نے آپ کو تنگدست پایا پھر غنی کر دیا۔

فَاَمَّا الْيَتِـيْمَ فَلَا تَقْهَرْ (9)

پھر یتیم کو دبایا نہ کرو۔

وَاَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ (10)

اور سائل کو جھڑکا نہ کرو۔

وَاَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ (11)

اور ہر حال میں اپنے رب کے احسان کا ذکر کیا کرو۔