سورت نمبر   آیت نمبر

(68) سورۃ القلم (مکی — کل آیات 52)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

نٓ ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُوْنَ (1)

ن، قلم کی قسم ہے اور اس کی جو اس سے لکھتے ہیں۔

مَآ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُـوْنٍ (2)

آپ اللہ کے فضل سے دیوانہ نہیں ہیں۔

وَاِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَيْـرَ مَمْنُـوْنٍ (3)

اور آپ کے لیے تو بے شمار اجر ہے۔

وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِـيْمٍ (4)

اور بے شک آپ تو بڑے ہی خوش خلق ہیں۔

فَسَتُـبْصِرُ وَيُبْصِرُوْنَ (5)

پس عنقریب آپ بھی دیکھ لیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔

بِاَيِّـكُمُ الْمَفْتُـوْنُ (6)

کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے۔

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيْـلِهٖۖ وَهُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِيْنَ (7)

بے شک آپ کا رب ہی خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بہکا ہے، اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے۔

فَلَا تُطِــعِ الْمُكَذِّبِيْنَ (8)

پس آپ جھٹلانے والوں کا کہا نہ مانیں۔

وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُـوْنَ (9)

وہ تو چاہتے ہیں کہ کہیں آپ نرمی کریں تو وہ بھی نرمی کریں۔

وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيْنٍ (10)

اور ہر قسمیں کھانے والے ذلیل کا کہا نہ مان۔

هَمَّازٍ مَّشَّآءٍ بِنَمِـيْمٍ (11)

جو طعنے دینے والا چغلی کھانے والا ہے۔

مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْـرِ مُعْتَدٍ اَثِـيْمٍ (12)

نیکی سے روکنے والا حد سے بڑھا ہوا گناہگار ہے۔

عُتُلٍّ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِـيْمٍ (13)

بڑا اجڈ، اس کے بعد بد اصل (غلط نسبت بنانے والا) بھی ہے۔

اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّّبَنِيْنَ (14)

اس لیے کہ وہ مال اور اولاد والا ہے۔

اِذَا تُـتْلٰى عَلَيْهِ اٰيَاتُنَا قَالَ اَسَاطِيْـرُ الْاَوَّلِيْنَ (15)

جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں۔

سَنَسِمُهٝ عَلَى الْخُرْطُوْمِ (16)

عنقریب ہم اس کی ناک پر داغ لگائیں گے۔

اِنَّا بَلَوْنَاهُـمْ كَمَا بَلَوْنَآ اَصْحَابَ الْجَنَّـةِۚ اِذْ اَقْسَمُوْا لَيَصْرِمُنَّـهَا مُصْبِحِيْنَ (17)

بے شک ہم نے ان کو آزمایا ہے جیسا کہ ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا، جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ ضرور صبح ہوتے ہی اس کا پھل توڑ لیں گے۔

وَلَا يَسْتَثْنُـوْنَ (18)

اور انشاء اللہ بھی نہ کہا تھا۔

فَطَافَ عَلَيْـهَا طَـآئِفٌ مِّنْ رَّبِّكَ وَهُـمْ نَآئِمُوْنَ (19)

پھر تو اس پر رات ہی میں آپ کے رب کی طرف سے ایک جھونکا چل گیا اس حال میں کہ وہ سوئے ہوئے تھے۔

فَاَصْبَحَتْ كَالصَّرِيْمِ (20)

پھر وہ کٹی ہوئی کھیتی کی طرح ہو گیا۔

فَتَنَادَوْا مُصْبِحِيْنَ (21)

پھر وہ صبح کو پکارنے لگے۔

اَنِ اغْدُوْا عَلٰى حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُـمْ صَارِمِيْنَ (22)

کہ اپنے کھیت پر سویرے چلو اگر تم نے پھل توڑنا ہے۔

فَانْطَلَقُوْا وَهُـمْ يَتَخَافَتُوْنَ (23)

پھر وہ آپس میں چپکے چپکے یہ کہتے ہوئے چلے۔

اَنْ لَّا يَدْخُلَنَّـهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُمْ مِّسْكِيْنٌ (24)

کہ تمہارے باغ میں آج کوئی محتاج نہ آنے پائے۔

وَغَدَوْا عَلٰى حَرْدٍ قَادِرِيْنَ (25)

اور وہ سویرے ہی بڑے اہتمام سے پھل توڑنے کی قدرت کا خیال کر کے چل پڑے۔

فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُـوٓا اِنَّا لَضَآلُّوْنَ (26)

پس جب انہوں نے اسے دیکھا تو کہنے لگےکہ ہم تو راہ بھول گئے ہیں۔

بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ (27)

بلکہ ہم تو بد نصیب ہیں۔

قَالَ اَوْسَطُهُـمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُوْنَ (28)

پھر ان میں سے اچھے آدمی نے کہا کیا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ تم کس لیے تسبیح نہیں کرتے۔

قَالُوْا سُبْحَانَ رَبِّنَآ اِنَّا كُنَّا ظَالِمِيْنَ (29)

انہوں نے کہا ہمارا رب پاک ہے بے شک ہم ظالم تھے۔

فَاَقْبَلَ بَعْضُهُـمْ عَلٰى بَعْضٍ يَّتَلَاوَمُوْنَ (30)

پھر ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں ملامت کرنے لگے۔

قَالُوْا يَا وَيْلَنَآ اِنَّا كُنَّا طَاغِيْنَ (31)

انہوں نے کہا ہائے افسوس بے شک ہم سرکش تھے۔

عَسٰى رَبُّنَآ اَنْ يُّبْدِلَنَا خَيْـرًا مِّنْهَآ اِنَّـآ اِلٰى رَبِّنَا رَاغِبُوْنَ (32)

شاید ہمارا رب ہمارے لیے اس سے بہتر باغ بدل دے بے شک ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والے ہیں۔

كَذٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَـرُ ۚ لَوْ كَانُـوْا يَعْلَمُوْنَ (33)

عذاب یونہی ہوا کرتا ہے اور البتہ آخرت کا عذاب تو کہیں بڑھ کر ہے، کاش وہ جانتے۔

اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ عِنْدَ رَبِّـهِـمْ جَنَّاتِ النَّعِـيْمِ (34)

بے شک پرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے ہاں نعمت کے باغ ہیں۔

اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِيْنَ كَالْمُجْرِمِيْنَ (35)

پس کیا ہم فرمانبرداروں کو مجرموں کی طرح کر دیں گے۔

مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُوْنَ (36)

تمہیں کیا ہوگیا کیسا فیصلہ کر رہے ہو۔

اَمْ لَكُمْ كِتَابٌ فِيْهِ تَدْرُسُوْنَ (37)

کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم پڑھتے ہو۔

اِنَّ لَكُمْ فِيْهِ لَمَا تَخَيَّـرُوْنَ (38)

کہ بے شک تمہیں آخرت میں ملے گا جو تم پسند کرتے ہو۔

اَمْ لَكُمْ اَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۙ اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَ (39)

کیا تمہارے لیے ہم نے قسمیں کھا لی ہیں جو قیامت تک چلی جائیں گی کہ بے شک تمہیں وہی ملے گا جو تم حکم کرو گے۔

سَلْـهُـمْ اَ يُّـهُـمْ بِذٰلِكَ زَعِـيْمٌ (40)

ان سے پوچھیے کون سا ان میں اس بات کا ذمہ دار ہے۔

اَمْ لَـهُـمْ شُرَكَآءُۚ فَلْيَاْتُوْا بِشُرَكَآئِهِـمْ اِنْ كَانُـوْا صَادِقِيْنَ (41)

کیا ان کے معبود ہیں، پھر اپنے معبودوں کو لے آئیں اگر وہ سچے ہیں۔

يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّّيُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ (42)

جس دن پنڈلی کھولی جائے گی اور وہ سجدہ کرنے کو بلائے جائیں گے تو وہ نہ کر سکیں گے۔

خَاشِعَةً اَبْصَارُهُـمْ تَـرْهَقُهُـمْ ذِلَّـةٌ ۖ وَقَدْ كَانُـوْا يُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ وَهُـمْ سَالِمُوْنَ (43)

ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی ان پر ذلت چھا رہی ہوگی، اور وہ پہلے (دنیا میں) سجدہ کے لیے بلائے جاتے تھے حالانکہ وہ صحیح سالم ہوتے تھے۔

فَذَرْنِىْ وَمَنْ يُّكَذِّبُ بِـهٰذَا الْحَدِيْثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُـمْ مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُوْنَ (44)

پس مجھے اور اس کلام کے جھٹلانے والوں کو چھوڑ دو، ہم انہیں بتدریج (جہنم کی طرف) لے جائیں گے اس طور پر کہ انہیں خبر بھی نہیں ہوگی۔

وَاُمْلِىْ لَـهُـمْ ۚ اِنَّ كَيْدِىْ مَتِيْنٌ (45)

اور ہم ان کو ڈھیل دیتے ہیں، بے شک ہماری تدبیر زبردست ہے۔

اَمْ تَسْاَلُـهُـمْ اَجْرًا فَهُـمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ (46)

کیا آپ ان سے کچھ اجرت مانگتے ہیں کہ جس کے تاوان کا ان پر بوجھ پڑ رہا ہے۔

اَمْ عِنْدَهُـمُ الْغَيْبُ فَـهُـمْ يَكْـتُبُوْنَ (47)

یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں۔

فَاصْبِـرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوْتِۢ اِذْ نَادٰى وَهُوَ مَكْـظُوْمٌ (48)

پھر آپ اپنے رب کے حکم کا انتظار کریں اور مچھلی والے جیسے نہ ہوجائیں جب کہ اس نے اپنے رب کو پکارا اور وہ بہت ہی غمگین تھا۔

لَّوْلَآ اَنْ تَدَارَكَهٝ نِعْمَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَهُوَ مَذْمُوْمٌ (49)

اگر اس کے رب کی رحمت اسے نہ سنبھال لیتی تو وہ برے حال سے چٹیل میدان میں پھینکا جاتا۔

فَاجْتَبَاهُ رَبُّهٝ فَجَعَلَـهٝ مِنَ الصَّالِحِيْنَ (50)

پس اسے اس کے رب نے نوازا پھر اسے نیک بختوں میں کر دیا۔

وَاِنْ يَّكَادُ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا لَيُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِـمْ لَمَّا سَـمِعُوا الـذِّكْـرَ وَيَقُوْلُوْنَ اِنَّهٝ لَمَجْنُـوْنٌ (51)

اور بالکل قریب تھا کہ کافر آپ کو اپنی تیز نگاہوں سے پھسلا دیں جب کہ انہوں نے قرآن سنا اور کہتے ہیں کہ یہ تو دیوانہ ہے۔

وَمَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِيْنَ (52)

اور حالانکہ یہ قرآن تمام دنیا کے لیے صرف نصیحت ہے۔