سورت نمبر   آیت نمبر

(107) سورۃ الماعون (مکی — کل آیات 7)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

اَرَاَيْتَ الَّـذِىْ يُكَذِّبُ بِالدِّيْنِ (1)

کیا آپ نے اس کو دیکھا جو روزِ جزا کو جھٹلاتا ہے۔

فَذٰلِكَ الَّـذِىْ يَدُعُّ الْيَتِـيْمَ (2)

پس وہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔

وَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ (3)

اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا۔

فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّيْنَ (4)

پس ان نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے۔

اَلَّـذِيْنَ هُـمْ عَنْ صَلَاتِـهِـمْ سَاهُوْنَ (5)

جو اپنی نماز سے غافل ہیں۔

اَلَّـذِيْنَ هُـمْ يُرَآءُوْنَ (6)

جو دکھلاوا کرتے ہیں۔

وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ (7)

اور برتنے کی چیز تک روکتے ہیں۔