سورت نمبر   آیت نمبر

(104) سورۃ الھمزۃ (مکی — کل آیات 9)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ (1)

ہر غیبت کرنے والے طعنہ دینے والے کے لیے ہلاکت ہے۔

اَلَّذِىْ جَـمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٝ (2)

جو مال کو جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے۔

يَحْسَبُ اَنَّ مَالَـهٝٓ اَخْلَـدَهٝ (3)

وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے سدا رکھے گا۔

كَلَّا ۖ لَيُنْـبَذَنَّ فِى الْحُطَمَةِ (4)

ہرگز نہیں، وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا۔

وَمَآ اَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ (5)

اور آپ کو کیا معلوم حطمہ کیا ہے۔

نَارُ اللّـٰهِ الْمُوْقَدَةُ (6)

وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔

اَلَّتِىْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْئِدَةِ (7)

جو دلوں تک جا پہنچتی ہے۔

اِنَّـهَا عَلَيْـهِـمْ مُّؤْصَدَةٌ (8)

بے شک وہ ان پر چاروں طرف سے بند کر دی جائے گی۔

فِىْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ (9)

لمبے لمبے ستونوں میں۔