سورت نمبر   آیت نمبر

(101) سورۃ القارعۃ (مکی — کل آیات 11)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

اَلْقَارِعَةُ (1)

کھڑکھڑانے والی۔

مَا الْقَارِعَةُ (2)

وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے۔

وَمَآ اَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ (3)

اور آپ کو کیا خبر کہ وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے۔

يَوْمَ يَكُـوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ (4)

جس دن لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے۔

وَتَكُـوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِ (5)

اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اون کی طرح ہوں گے۔

فَاَمَّا مَنْ ثَـقُلَتْ مَوَازِيْنُهٝ (6)

تو جس کے اعمال (نیک) تول میں زیادہ ہوں گے۔

فَهُوَ فِىْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ (7)

تو وہ خاطر خواہ عیش میں ہوگا۔

وَاَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٝ (8)

اور جس کے اعمال (نیک) تول میں کم ہوں گے۔

فَاُمُّهٝ هَاوِيَةٌ (9)

تواس کا ٹھکانا ہاویہ ہوگا۔

وَمَآ اَدْرَاكَ مَا هِيَهْ (10)

اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ کیا چیز ہے۔

نَارٌ حَامِيَةٌ (11)

وہ دہکتی ہوئی آگ ہے۔